ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی بجٹ عوام مخالف اورکارپوریٹ نواز ہے : سیتارام یچوری

مرکزی بجٹ عوام مخالف اورکارپوریٹ نواز ہے : سیتارام یچوری

Wed, 02 Feb 2022 12:29:01    S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی ایم نے مرکزی بجٹ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ 2022-23’عوام مخالف‘ اور ’کارپوریٹ نواز‘ہے اوراس سے غریب مزید غریب ہو جائے گا۔

سی پی آئی (ایم) نے ایک بیان میں کہا کہ 2022-23 کا بجٹ عام لوگوں کے لئے راحت فراہم کرنے کی ترجیحات کی شناخت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ۔ پارٹی نے لوگوں سے کارپوریٹ نواز بجٹ کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ، وہیں انکم ٹیکس دائرے سے باہر کے تمام کنبوں کو 7,500 روپے ماہانہ براہ راست منتقل کرنے اور مفت کھانے کی کٹس کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔

سی پی آئی (ایم) نے مرکزی حکومت پر بجٹ میں کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کسانوں اور زرعی مزدوروں کے لیے کوئی راحت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، جو کامیاب متحد کسان تحریک کا بدلہ لگتا ہے۔

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا کے لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا’’عوام مخالف بجٹ ، لوگوں کی روزی روٹی پر سخت حملہ ۔ بجٹ کس کے لیے؟سب سے امیر 10 فیصد ہندوستانیوں کے پاس ملک کی 75 فیصد جائیداد ہے ۔ نچلے طبقے میں 60 فیصد کے پاس پانچ فیصد سے کم جائیداد ہے ۔ وبا کے دوران بہت زیادہ منافع کمانے والوں پر زیادہ ٹیکس کیوں نہیں لگایا جا رہا ہے ۔


Share: